MAD Pakistanموسیقی، مشہور شخصیات اور پاپ کلچر
تفریح

سحر ہاشمی نے پروڈیوسرز کو جھٹکا دے دیا: 'غیر پیشہ ورانہ' کون؟

via Instagram @saharblues

پاکستان کی چمکتی سٹار، سحر ہاشمی، نے ڈراما پروڈیوسرز اور کمپین ہیڈز کی لیٹ پیمنٹس کے مسئلے پر آواز اٹھائی ہے۔ اداکارہ نے اپنی انسٹاگرام سٹوری کے ذریعے دل کھول کر بات کی ہے اور سچ بولنے سے بالکل نہیں ہچکچائیں۔ انہوں نے غیر پیشہ ورانہ رویوں پر سوال اٹھائے ہیں۔

سحر ہاشمی نے بڑے واضاح انداز میں ایک ڈبل اسٹینڈرڈ کی نشاندہی کی۔ ان کا کہنا تھا کہ، "اگر ایک فنکار ایک دن بھی لیٹ ہو جائے تو اسے نان پروفیشنل کہا جاتا ہے، لیکن جب مہینوں تک پیمنٹ نہ ملے تو وہ 'اکاؤنٹس میں پھنسی ہوئی' ہوتی ہے۔" ارے بھئی، یہ کیسا طریقہ ہوا؟ فنکاروں کے لیے ایک قانون اور پروڈیوسرز کے لیے دوسرا؟ یہ تو سراسر زیادتی ہے، اور لگتا ہے سحر ہاشمی اب اس پر مزید خاموش نہیں رہنے والی ہیں۔

یاد رہے، سحر ہاشمی پچھلے دو تین سالوں میں انڈسٹری میں چھا گئی ہیں۔ ایک عام انفلوئنسر سے اپنا سفر شروع کرنے والی اس لڑکی نے 'ظلم' ڈرامے میں فیصل قریشی اور شہزاد شیخ جیسے بڑے سٹارز کے سامنے اپنا لوہا منوایا۔ کون سوچ سکتا تھا کہ اتنی جلدی یہ انڈسٹری کی ٹاپ سٹارلیٹس میں سے ایک بن جائیں گی؟ لیکن ان کی محنت اور ٹیلنٹ نے سب کو حیران کر دیا۔

گزشتہ کچھ عرصے میں سحر ہاشمی نے تو بیک ٹو بیک ہٹس کی لائن لگا دی ہے۔ 'شیدائی' نے ریٹنگز کے سارے پچھلے ریکارڈ توڑ دیے، ۔ اس کے بعد 'زنجیریں' میں بھی ان کی سکرین پر موجودگی کمال کی تھی، اور شہر بانو کا کردار تو فینز کے دلوں میں گھر کر گیا! انہیں تو اب 'فین فیورٹ' کا خطاب دے دینا چاہیے۔ اب ذرا انتظار کریں، سیزن کے سب سے بڑے ڈراموں میں سے ایک، 'در نجات' میں بھی وہ خوش بخت کا چھوٹا کردار نبھاتی نظر آئیں گی۔

سحر ہاشمی کا یہ بولڈ قدم ثابت کرتا ہے کہ وہ صرف سکرین پر ہی نہیں، بلکہ حقیقی زندگی میں بھی انصاف کی بات کرنے سے نہیں ڈرتیں۔

عوامی ذرائع، وکی پیڈیا، یوٹیوب، انسٹاگرام اور ٹک ٹاک کی معلومات کے ساتھ۔