ماورہ اور امیر کے گھر ننھے شیر کی آمد! بیبی بوائے ازمر کی مبارکبادیں

پاکستانی اداکارہ ماورہ حسین اور اداکار امیر گیلانی کی زندگی میں ایک نیا باب شروع ہو گیا ہے، کیونکہ انہوں نے اپنے پہلے بچے کی پیدائش کا اعلان کیا ہے، جس کا نام سید ازمر حسین کمال گیلانی رکھا گیا ہے۔
اس خوشخبری کا اعلان انہوں نے انسٹاگرام پر ایک پیاری پوسٹ کے ذریعے کیا، جہاں والدین نے بتایا کہ انہوں نے اپنے بیٹے کا نام ازمر رکھا ہے، جس کا مطلب ”شیر“ ہے۔
اس اعلان کے ساتھ ایک دل چھو لینے والی ویڈیو بھی شیئر کی گئی تھی جس میں امیر گیلانی اپنے نومولود بیٹے کے کانوں میں اذان دیتے نظر آئے۔ یہ اسلامی روایت بچے کی آمد کو مزید یادگار بنا دیتی ہے۔
اس کپل نے اپنی پریگنینسی کو کافی پرائیویٹ رکھا تھا، لیکن شائقین نے ماورہ کو ٹیلی ویژن پر دیکھ کر ہی اندازہ لگانا شروع کر دیا تھا کہ لگتا ہے گھر میں خوشخبری ہے۔ February 2025 میں شادی کے بندھن میں بندھنے والے ماورہ اور امیر نے کئی ڈراموں میں ایک ساتھ کام کیا ہے۔
ان کی آن اسکرین کیمسٹری، خاص طور پر ڈراما ”ثبات“ (2020) اور ”نیم“ (2023) میں، بہت مقبول ہوئی تھی، اور فینز ہمیشہ سوچتے تھے کہ آیا ان کا تعلق محض پروفیشنل ہے یا اس سے بڑھ کر کچھ اور ہے۔ تو دیکھو، اب تو باقاعدہ فیملی ہی بن گئی ہے! اب بھلا کوئی اور بات بچی ہے کہنے کے لیے؟
